SIR controversy: ایس آئی آر تنازع میں ممتا بنرجی کی عرضی پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا
مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ کے خصوصی نظرثانی مہم کے خلاف ممتا بنرجی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ اس معاملے کا عملی حل تلاش کرنے کی پوری کوشش کرے گی اور پیر کو دوبارہ سماعت ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے الیکشن کمیشن سے باضابطہ جواب طلب کیا ہے۔
Gen Naravane Memoir: جنرل نرونے کی کتاب لے کر پارلیمنٹ پہنچے راہل گاندھی، کہا- وزیراعظم مودی آئے تو انہیں تحفہ پیش کروں گا
راہل گاندھی نے بدھ کے روز مرکز کی مودی حکومت پر قومی سلامتی جیسے سنگین معاملے پر جانچ سے بچنے کا الزام عائد کیا۔ اپوزیشن کی جانب سے 2020 میں مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ سرحدی تصادم کے مخصوص حوالے کو شامل کرنے پر زور دینے کے بعد ایوان میں شدید ہنگامہ ہوا، جس کے نتیجے میں کارروائی بار بار معطل کرنا پڑی۔
Rahul Gandhi hits out at government: سابق آرمی چیف کے موقف سے حکومت اتنی خوفزدہ کیوں؟ لوک سبھا تعطل پر راہل گاندھی کا سخت حملہ
راہل گاندھی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’’جنرل نرونے کی یادداشت شائع نہیں ہونے دی جا رہی، سچ سامنے آیا تو مودی اور راج ناتھ سنگھ کی حقیقت عوام پر عیاں ہو جائے گی۔‘‘ چین کے ساتھ سرحدی تنازع، قومی سلامتی اور سابق آرمی چیف کی غیر مطبوعہ یادداشت کے حوالے سے پیدا ہونے والا یہ تنازع آنے والے دنوں میں سیاسی درجہ حرارت کو مزید بڑھا سکتا ہے۔
Lok Sabha witnesses adjournments: مسلسل رخنہ اندازی کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی، راہل گاندھی کے بیان پر لوک سبھا میں ہنگامہ، حکومت کا سخت اعتراض
اسپیکر اوم برلا کی ہدایت کے باوجود راہل گاندھی کا چین سرحدی تنازع پر اصرار کے باعث ایوان میں شور شرابہ بڑھتا چلا گیا، جس کے بعد کارروائی پہلے دوپہر 3 بجے، پھر 4 بجے اور آخرکار دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ قومی سلامتی کا حوالہ دے کر راہل گاندھی سے معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
Amit Shah condoles fire incident: امت شاہ کا آنندپور آتشزدگی واقعہ پر اظہارِ تعزیت، کہا-’’ممتا حکومت کی بدعنوانی کا نتیجہ ہے حادثہ‘‘
ممتا بنرجی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا ’’آج ان کی پارٹی ملک کی 21 ریاستوں میں حکومت بنا چکی ہے۔ مودی جی اس دن سب سے زیادہ خوش ہوں گے جب 22ویں ریاست کے طور پر بنگال میں بھی بی جے پی کی حکومت بنے گی۔‘‘
Amit Shah slams Mamata Banerjee: وزیر داخلہ امت شاہ کا ممتا بنرجی پر شدید حملہ، کہا-’’2026 میں بنگال میں تبدیلی یقینی‘‘
امت شاہ نے کہا کہ ممتا بنرجی چاہے جتنا این آر سی کی مخالفت کر لیں لیکن دراندازوں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جائیں گے۔ دراندازی، سرحدی سلامتی اور بدعنوانی پر ممتا حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا، بی جے پی حکومت بنانے کی اپیل۔
Goyal slams Jairam Ramesh: پیوش گوئل کا جے رام رمیش پر شدید حملہ، کہا-’’کانگریس کی پالیسیاں ملک کے مفادات کے خلاف رہیں‘‘
پیوش گوئل کے اس سخت بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت-یورپی یونین ایف ٹی اے کو لے کر سیاسی محاذ پر تکرار مزید تیز ہو گئی ہے۔ جہاں حکومت اسے بھارت کی بڑی سفارتی اور تجارتی کامیابی قرار دے رہی ہے، وہیں کانگریس اس پر سوال اٹھا رہی ہے۔ تاہم حکومت کا دعویٰ ہے کہ موجودہ دور کے معاہدے بھارت کے قومی مفادات کے مکمل تحفظ کے ساتھ کیے جا رہے ہیں اور یہی ملک کی مضبوط اور خودمختار معیشت کی بنیاد ہیں۔
MNREGA scheme was a hotbed of corruption: مودی حکومت میں غریبوں کے معیار زندگی میں بہتری آئی، وی بی-جی رام جی اسکیم دیہات کو خوشحال بنانے کی کنجی: ڈاکٹر دنیش شرما
سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ کانگریس حکومت کی منریگا اسکیم بدعنوانی کا سب سے بڑا ٹھکانہ تھی۔ کانگریس حکومت کی منریگا اسکیم اپنے مقصد کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔ اس دور میں اسکیم کی رقم کی بڑے پیمانے پر خرد برد ہوتی رہی، مگر زمینی سطح پر کوئی کام دکھائی نہیں دیتا تھا۔





