President’s Police Colour: وزیرداخلہ امت شاہ نے اتراکھنڈ پولیس کو باوقار ’صدرجمہوریہ پولیس کلر‘ اعزاز سے نوازا
امت شاہ نے کہا ہے کہ میں دیوبھومی کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مئی 2027 کے بعد درج ہونے والی کسی بھی ایف آئی آر کے معاملے میں اتراکھنڈ پولیس اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں تین سال کی مدت کے اندر سزا دلائی جائے۔
Police Commemoration Day: پولیس یادگاری دن کے موقع پر امت شاہ شہید پولیس اہلکاروں کو پیش کریں گے خراجِ عقیدت، 90 پولیس اہلکاروں کی بائیک ریلی کو دکھائیں گے ہری جھنڈی
وزارت داخلہ کے مطابق، گزشتہ برسوں کی روایت کے مطابق 21 اکتوبر کو ملک بھر میں پولیس یادگاری دن منایا جائے گا۔ مرکزی تقریب نئی دہلی کے نیشنل پولیس میموریل میں ہوگی، جہاں مرکزی مسلح پولیس فورسز اور دہلی پولیس کی مشترکہ پریڈ منعقد کی جائے گی۔ روایت کے مطابق، مرکزی وزیر داخلہ تقریب کی صدارت کریں گے اور اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔





