Bharat Express DD Free Dish

India Seychelles

وزارت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس معاملے میں افواہوں اور گمراہ کن اطلاعات سے گریز کیا جائے، کیونکہ وزیراعظم نریندر مودی کو عطا کیا گیا ’گارڈین آف دی بلیو ہورائزن‘ اعزاز مکمل طور پر مستند ہے اور اس کی حتمی، منظور شدہ اعزازی سند ہی قانونی اور سرکاری حیثیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے تین روزہ سرکاری دورۂ سیشلز کے دوران وہاں کی قیادت کو بھارت کی متنوع ثقافتی روایات اور فن دستکاری کی نمائندگی کرنے والے خصوصی تحائف پیش کیے، جو دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی اور مشترکہ اقدار کی علامت ہیں۔

وزارتِ خارجہ نے اس دورے کو بھارت اور سیشلز کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ انتہائی کامیاب رہا۔ وزارت کے مطابق سیشلز کے نائب صدر نے خصوصی طور پر ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو رخصت کیا، جو دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی علامت ہے۔ 

وزیراعظم نریندر مودی نے اس اعزاز پر سیشلز کے عوام، حکومت اور صدر ہرمینی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جدوجہد کرنے والے تمام ممالک کے نام منسوب کیا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک ایسا سنگین عالمی چیلنج ہے جس پر تمام ممالک کو مل کر قابو پانا ہوگا۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:"وکٹوریہ کے پیس پارک میں مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ باپو کے نظریات نسل در نسل لوگوں کو امن، انصاف اور انسانی وقار کی جستجو میں متحد کرتے رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورۂ سیشلز کے دوران سیشلز کوسٹ گارڈ کو ’میڈ اِن انڈیا‘ فاسٹ پیٹرول ویسل ’لیسپوار‘ سمیت کئی گاڑیاں سونپیں۔ وزیر اعظم مودی نے اسے دونوں ممالک کے درمیان سمندری سلامتی اور دفاعی تعاون میں مضبوط شراکت داری کا ایک نیا باب قرار دیا۔

سیشلز کے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بحرِ ہند کو’مواقع کا سمندر‘ بنانے کا وژن پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بحرِ ہند کے خطے کے تمام ممالک کے لیے یکساں ترقی، سمندری سلامتی اور بلیو اکانومی پر مبنی باہمی تعاون کا حامی ہے۔

وزیراعظم مودی کو ماحولیاتی تحفظ، پائیدار ترقی اور سبز معیشت کے فروغ میں خدمات کے اعتراف میں سیشلز کے سب سے بڑے قومی اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک نے بحرِ ہند کے خطے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔