Urdu Conclave 2026

India Israel Strategic Partnership

وزیر اعظم مودی اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچے، جہاں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے پرتپاک انداز میں ان کا استقبال کیا۔ استقبالی تقریب کے دوران نتن یاہو نے خوشگوار انداز میں کہا کہ اگر بھارت اور اسرائیل کی دوستی پر کوئی بالی ووڈ فلم بنائی جائے تو وہ یقیناً سپر ہٹ ثابت ہوگی۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی بدھ 25 فروری کو اسرائیل کے دو روزہ دورے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم مودی اسرائیل میں بین گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچیں گے، جہاں بنیامین نتن یاہو اور ان کی اہلیہ ان کا استقبال کریں گے۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم مودی اپنے ہم منصب بنیامین نتن یاہو کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

نیتن یاہو نے واضح کیا کہ یہ دورہ ہائی ٹیک، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسے جدید شعبوں میں تعاون کو فروغ دے گا تاکہ دونوں ممالک عالمی سطح پر قیادت برقرار رکھ سکیں۔ یہ دورہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک اور سفارتی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل تصور کیا جا رہا ہے۔