15 Years of Jashn-e-Adab Literary Festival: جشنِ ادب ساہتیہ اُتسوکے 15 سال: ادب، موسیقی اور ثقافت کے متنوع رنگوں کے جشن کا آغاز
میلے کے پہلے دن ادب، شاعری، مزاح، کلاسیکی موسیقی اورلوک ثقافت کا خوبصورت سنگم دیکھنے کو ملا۔ افتتاحی تقریب کے بعد ’یوا بہار‘ نوجوان شعری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے نوجوان شاعروں اور ادیبوں نے اپنی تخلیقات کے ذریعے ادب کی نئی نسل کی آوازکواسٹیج فراہم کیا۔
قومی اردوکونسل نے نئی نسل کو ہندوستان کی مشترکہ تہذیب میں دارا شکوہ کے کردار سے کرایا روشناس، سکینۃ الاولیاء کے اردو ترجمہ کی رسم رونمائی
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیراہتمام انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں "دارا شکوہ اور ہندوستان کی مشترکہ قدریں" کے عنوان سے پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں بطورمہمان خصوصی اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس، نئی دہلی کے صدر رام بہادر رائے اور بطورمہمان اعزازی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کے رجسٹرار پروفیسر ایس کے اشتیاق احمد نے شرکت کی۔
Guru Vandan and Yoga Utsav celebrated: انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں گرو پورنیما کے موقع پر ملک کے نامور فنکاروں کے ذریعہ گرو وندن اور یوگا اتسو منایا گیا
انڈیا انٹرنیشنل سینٹر (IIC)، نئی دہلی میں ملک کی مشہور تنظیم فاؤنڈیشن فار کرشن کلا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام گرو پورنیما اور بین الاقوامی یوگا اتسو 2025 کے عظیم الشان پروگرام میں آج ملک بھر کے نامور اور ابھرتے ہوئے فنکاروں نے اپنے منفرد کلاسیکی رقص کے ساتھ گرووں کو خراج عقیدت پیش کیا۔





