Bharat Express DD Free Dish

India Europe Relations

روس سے ڈیزل کی سپلائی میں تیزی سے کمی اور امریکہ سے ہونے والی برآمدات میں کمزوری کے درمیان بھارت یورپ کے لیے ڈیزل کا ایک اہم سپلائر بن کر ابھرا ہے۔ اگست 2026 میں باب المندب سمندری راستے سے یورپ جانے والے ڈیزل کارگو کا تقریباً 60 فیصد حصہ بھارتی ریفائنریوں سے آیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز بھارت کو مواقع کی سرزمین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک ٹیکنالوجی اور انسانیت، دونوں کی طاقت سے آگے بڑھ رہا ہے۔

بھارت اور یورپی یونین کے درمیان ہونے والے تاریخی فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر امریکہ نے ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ امریکی نمائندے نے کہا کہ اس معاہدے سے بھارت کو یورپی مارکیٹوں تک زیادہ رسائی حاصل ہوگی اور شہریوں کے لیے امیگریشن کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے این سی سی سالانہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر بھارتی نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ اس سے قبل بھارت عمان، نیوزی لینڈ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور ماریشس سمیت کئی ممالک کے ساتھ بھی آزاد تجارتی معاہدے کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام معاہدے ملک کے لاکھوں نوجوانوں کے لیے ان گنت مواقع پیدا کریں گے۔

وزیراعظم مودی نے بھارت-یورپی یونین ایف ٹی اے کو ’’نئے عہد کا منشور‘‘ قرار دیا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان اقدامات سے عالمی تجارت عدم استحکام کا شکار ہو رہی ہے۔

کامرس سکریٹری راجیش اگروال نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارت اور یورپی یونین کے درمیان ایف ٹی اے پر بات چیت اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 جنوری کو ہونے والی اعلیٰ سطحی قیادت کی میٹنگ سے قبل باقی ماندہ نکات کو حل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔