PM Modi Meets European Leaders at G7 Summit: جی-7 سربراہی اجلاس میں وزیراعظم مودی کی یورپی لیڈران سے ملاقات، بھارت-یورپی یونین تعلقات اور آزاد تجارتی معاہدے پر اہم گفتگو
وزیراعظم مودی نے انتونیو کوسٹا اور ارسولا فان ڈیر لیئن کے ساتھ اپنی ملاقات کو انتہائی شاندار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کے دوران اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون موجودہ عالمی حالات میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
India-EU natural partners in changing world:’’بدلتی دنیا میں بھارت اور یورپی یونین فطری شراکت دار‘‘ وزیراعظم نریندر مودی کا بھارت۔یورپی یونین سمٹ میں بیان
وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈر لیئن 25 سے 27 جنوری تک بھارت کے سرکاری دورے پر رہے۔ دونوں معزز رہنما بھارت کے 77ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
India-EU Summit: ’’ہم بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے قریب ہیں‘‘ یورپی کمیشن کی صدر کا پیغام، یورپی رہنما وزیر اعظم نریندر مودی سے کریں گے ملاقات
یورپی یونین بھارت کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے۔ 2024-25 میں دونوں کے درمیان اشیا اور خدمات کی تجارت 190 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ بھارت نے تقریباً 76 ارب ڈالر کی اشیا اور 30 ارب ڈالر کی خدمات برآمد کیں۔ اگرچہ یورپی یونین میں اوسط ٹیرف 3.8 فیصد ہے، تاہم ٹیکسٹائل جیسے محنت طلب شعبوں پر تقریباً 10 فیصد ڈیوٹی عائد ہے، جس میں کمی بھارت کی بڑی ترجیح ہے۔
Ursula von der Leyen arrives in India: یورپی کونسل کی صدر اُرسولا وان ڈیر لیئن بھارت پہنچیں، یوم جمہوریہ تقریب میں ہوں گی مہمان خصوصی
اپنے دورۂ بھارت کے دوران اُرسولا وان ڈیر لیئن، یورپی کونسل کے صدر انتونیو لوئیس سانتوس دا کوسٹا کے ساتھ بھارت کے 77ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گی۔ اسے بھارت-یورپی یونین تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔





