Bharat Express DD Free Dish

India Education

بادلۂ خیال کے سیشن میں وفد نے تعلیمی قیادت، جدید تدریسی و تعلیمی طریقوں، نظامِ جانچ میں اصلاحات، جامع تعلیم اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔ وفد نے اسکول کی بہترین تعلیمی سرگرمیوں میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی، جبکہ ان کے سوالات کے تفصیلی جوابات دونوں نائب پرنسپلز نے دیے۔ وفد نے طلبہ کے اعتماد، تجسس اور مؤثر اظہارِ خیال کی بھی بھرپور ستائش کی۔

جماعت اسلامی ہند نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ہمدردی، انسان دوستی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، خصوصاً ان افراد کی تشویشناک صحت کے پیشِ نظر جو طویل عرصے سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ جماعت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر طلبہ کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ بامقصد مذاکرات کا آغاز کرے، ان کو سنجیدگی سے سنے اور ان کے جائز، منصفانہ اور آئینی مطالبات کو پورا کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔

مرکزی تعلیمی بورڈ نے مطالبہ کیا کہ بل کا جائزہ لینے کے لیے قائم کی گئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی(جے پی سی ) ریاستی حکومتوں، اعلیٰ تعلیمی اداروں، اساتذہ، طلبہ، ماہرینِ تعلیم اور دیگر متعلقہ فریقوں کی آراء اور تجاویز کو سنجیدگی سے زیرغور لائے، تاکہ مجوزہ قانون زیادہ متوازن، قابل عمل اور وسیع تعلیمی قبولیت کا حامل بن سکے۔

ڈاکٹر دنیش شرما نے بطور وزیر تعلیم اپنے دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں اساتذہ کے تبادلوں اور ترقیوں کا شفاف نظام نافذ کیا گیا، پروفیسر کا عہدہ متعارف کرایا گیا، نقل سے پاک امتحانات کا نظام قائم کیا گیا اور این سی ای آر ٹی کا نصاب بھی نافذ کیا گیا۔

این بی ای ایم ایس کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق، نیٹ-پی جی 2026 کا انعقاد 30 اگست 2026 کو ملک بھر کے مختلف امتحانی مراکز پر کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (CBT) کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس امتحان کے لیے آن لائن درخواستوں کا عمل یکم جولائی شام 5 بجے سے شروع ہو گیا ہے، جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

وزیراعظم کے مطابق نالندہ یونیورسٹی نے قدیم ہندوستانی علمی روایت اور جدید تعلیم کو یکجا کر کے اس سوال کا مؤثر جواب پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں برس پرانی نالندہ یونیورسٹی اب اپنے نئے روپ میں بھارت کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

امتحان میں 22.79 لاکھ سے زائد امیدوار امتحان میں شریک ہورہے ہیں جس کا انعقاد 551 شہروں کے 5,440 مراکز اور 14 بین الاقوامی مقامات پر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ دوبارہ امتحان گزشتہ پیپر لیک معاملے کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے، جس کی تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کر رہا ہے۔ اس معاملے میں سی بی آئی متعدد افراد کو گرفتار بھی کر چکی ہے۔

علاقائی کارکردگی میں ترواننت پورم سب سے آگے رہا، جہاں کامیابی کی شرح 95.62 فیصد رہی۔ اس کے بعد چنئی میں 93.84 فیصد اور بنگلورو میں 93.19 فیصد طلبہ کامیاب قرار پائے۔ قومی دارالحکومت نئی دہلی کے دہلی ویسٹ خطے میں 92.34 فیصد جبکہ دہلی ایسٹ میں 91.73 فیصد کامیابی درج کی گئی۔

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے مطابق 3 مئی کو منعقد ہونے والے نیٹ یو جی 2026 امتحان میں تقریباً 22.79 لاکھ طلبہ شریک ہوئے تھے۔ یہ امتحان بھارت کے 551 شہروں اور بیرون ملک 14 شہروں میں قائم 5400 سے زائد مراکز پر منعقد کیا گیا تھا۔

پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے نیٹ 2026 کو منسوخ کر کے دوبارہ امتحان کرانے اور معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا فیصلہ در اصل حکومت کی سنگین کوتاہیوں کا اعتراف ہے۔ اگرچہ امتحان کے نظام کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ ضروری تھا، تاہم اس سے لاکھوں طلبہ اور ان کے خاندان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے ہیں۔