Bharat Express

INDIA Alliance Rally

ریلی کے اسٹیج سے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین نے مرکز اور بی جے پی پر شدید حملہ کیا۔

اسی مہینے میں اروند کیجریوال کو ای ڈی نے دہلی شراب پالیسی کیس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ کیجریوال کی جانب سے عدالت میں اپیل کی گئی تھی، تاہم ان کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے انڈیا الائنس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو بچانے، ملک کی یکجہتی کو بچانے، جمہوریت کو بچانے اور آئین کو بچانے کے لیے اتنے سارے لیڈر ایک پلیٹ فارم پر آئے ہیں۔

کلپنا سورین نے کہا، ’’میں ہندوستان کی 50 فیصد خواتین کی آبادی اور 9 فیصد قبائلی برادری کی آواز بن کر آپ کے سامنے کھڑی ہوں... آج اس تاریخی میدان میں ہونے والی یہ ریلی گواہی دے رہی ہے کہ آپ سب ملک کے ہر حصے سے آئے ہیں۔

دہلی کے رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کی جمہوریت بچاؤ ریلی  میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور انڈیا اتحاد کے دیگر لیڈران ریلی میں موجود ہیں۔