80th Independence Day: یوم آزادی کے موقع پر لال قلعے سے وزیراعظم مودی کریں گے مرکزی تقریب کی قیادت، فصیل پر پہلی بار گونجے گا ’وندے ماترم‘
15 اگست کو لال قلعے پر خصوصی تقریب۔ ’وندے ماترم‘ کے 150 سال اور 2047 تک ’وکست بھارت‘ کے ہدف پر خصوصی زوررہے گا۔ 15 اگست کو تقریب گاہ تک پہنچنے کے لیے دہلی میں میٹرو خدمات صبح 4 بجے سے شروع ہوں گی۔ تمام مدعو افراد کے لیے میٹرو سروس مفت ہوگی۔ اس مقصد کے لیے ای-دعوت نامے کے ساتھ میٹرو کا کیو آر کوڈ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔





