Bharat Express

IND vs WI 2nd Test

روہت شرما نے 44 گیندوں پر 57 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ایشان کشن 34 گیندوں پر 52 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹے۔ روہت نے پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ ایشان کے بلے سے چار چوکے اور دو چھکے نکلے۔

اپنی 29ویں ٹیسٹ سنچری کے ساتھ کوہلی نے ٹیسٹ سنچریوں کے آل ٹائم گریٹ سر ڈان بریڈمین کے ریکارڈ کی بھی برابری کر لی ہے۔ اس کے ساتھ کوہلی عالمی کرکٹ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے ٹاپ 10 کھلاڑیوں کی فہرست میں بریڈمین کے ساتھ مشترکہ طور پر 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

کوہلی نے طویل عرصے بعد غیر ملکی سرزمین پر ٹیسٹ سنچری بنائی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے آخری ٹیسٹ سنچری 16 دسمبر 2018 کو پرتھ، آسٹریلیا میں مکمل کی تھی۔ 1677 دن اور 31 اننگز کے بعد وراٹ کوہلی نے اب غیر ملکی سرزمین پر سنچری بنائی ہے۔ اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن وراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی کی اور اسٹمپ پر 87 رنز کے اسکور پر ناٹ آوٹ واپس لوٹ گئے