Yellow Alert for 8 Districts of Uttarakhand: اترکھنڈ کے 8 اضلاع میں بارش اور تیز ہواؤں کا یلو الرٹ، کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان، دہلی-این سی آر میں بھی موسم نے بدلا رخ
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 4200 میٹر اور اس سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق گزشتہ ہفتے ہفتے کے روز ریاست سے مانسون کی واپسی کے بعد اب ویسٹرن ڈسٹربنس کے فعال ہونے سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔
Weather Update: مانسون اپنے عروج پر… مزید تباہی کا خدشہ، دہلی سے کولکاتا اور بنگلورو تک جانیے موسم کا حال
بھارتی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 7 اگست 2026 کے لیے دہلی-این سی آر، اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش، کیرالہ اور کرناٹک سمیت کئی ریاستوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ادھر شمال مشرقی اور مشرقی بھارت میں دریاؤں کے پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے، جس کے باعث سیلاب کا خطرہ بھی گہرا ہوگیا ہے۔
Yellow Alert for Delhi: دہلی میں گرمی پر بریک، بارش اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، اگلے ہفتے تک لو سے ملے گی راحت
محکمہ موسمیات نے 3 اور 4 مئی کے لیے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا ہے، جس کے تحت بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات ہند کے مطابق، اتوار اور پیر کو دہلی میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جو بعض اوقات 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔





