Bharat Express

Iliyas Azmi

سابق رکن پارلیمنٹ اور قدآور مسلم رہنما الیاس اعظمی کا آج انتقال ہوگیا ہے۔ دہلی کے اپولو اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی ہے۔ کافی دنوں سے وہ بیمار تھے اور دہلی کے اپولو اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا ،البتہ آج شام وہ دار فانی سے کوچ کرگئے۔ خبر ہے کہ ان کی نماز جنازہ کل ظہر کی نماز کے بعد ان کے آبائی گاوں برولی تحصیل، پھولپور ضلع اعظم گڑھ میں ہوگی۔