They may kill me, put me in jail: شیخ حسینہ نے دسمبر میں بنگلہ دیش واپسی کا کیا اعلان، کہا-’’مجھے قتل کیا جا سکتا ہے، جیل بھیجا جا سکتا ہے، لیکن اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑسکتی‘‘
بنگلہ دیش چھوڑنے کے بعد نئی دہلی میں پہلی مرتبہ ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسینہ نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے عوام اور حامیوں کو موجودہ حالات میں تنہا نہیں چھوڑسکتیں۔ انہوں نے کہا ’’میری قسمت میں جو بھی لکھا ہے، میں اپنے لوگوں کے پاس واپس جاؤں گی۔ میں اپنے پیارے ہم وطنوں کو تکلیف میں چھوڑ کر بیرون ملک نہیں رہ سکتی۔ میری خواہش ہے کہ دسمبر میں بنگلہ دیش واپس جاؤں۔‘‘




