Urdu Conclave 2026

HIV Positive Prisoners

اسی طرح کا معاملہ اتر پردیش کی جیلوں میں بھی سامنے آیا تھا۔ ابھی پچھلے مہینے ہی، اتر پردیش کی مئو ڈسٹرکٹ جیل میں بند 13 قیدی ایچ آئی وی پازیٹیو پائے گئے تھے۔ جس سے انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ 13 میں سے 10 قیدی بلیا جیل کے تھے۔

جیل آنے سے پہلے قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ کیا جاتا ہے۔ تب سے وہ ایڈس کا شکار تھے۔ اب ایک بار پھر جب متعدد قیدیوں کا معائنہ کیا گیا تو صرف یہ 125 قیدی ایڈس کا شکار پائے گئے۔ اس کے علاوہ ساڑھے دس ہزار قیدیوں میں سے 200 قیدی syphilis کے مرض میں مبتلا پائے گئے۔

حکام کے مطابق لکھنؤ میں واقع اسپتال میں ایچ آئی وی پازیٹو قیدیوں کا باقاعدگی سے علاج کیا جا رہا ہے۔ جیل انتظامیہ الرٹ ہے اور متاثرہ قیدیوں کی صحت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔