Bharat Express DD Free Dish

Hit And Run Law

اے پی سی آر سے وابستہ سینئر ایڈووکیٹ خواجہ معز الدین نامپلی / مساب ٹینک علاقے میں ایک مبینہ ہٹ اینڈ رن حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ ان کے اچانک انتقال پراے پی سی آر کے ذمہ داران نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

جش پور (چھتیس گڑھ) میں NH-43 پر تیز رفتار پک اپ نے صبح کی واک پر نکلے تین افراد کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ملزم ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا، پولیس نے معاملہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

کانپور کے 10 کروڑ روپے کی لمبورگینی ہٹ اینڈ رن کیس میں پولیس نے تقریباً 90 گھنٹے بعد شِوَم مشرا کو گرفتار کر لیا۔ وکیل کا دعویٰ ہے کہ حادثے کے وقت شِوَم گاڑی نہیں چلا رہا تھا اور وہ اسپتال میں داخل تھا۔

پونے پورش ہٹ اینڈ رن کیس میں سپریم کورٹ نے ملزم آشیش مِتّل، آدتیہ سود اور مبینہ ثالث امر گائیکواڑ کو مشروط ضمانت دے دی ہے۔ جسٹس بی وی ناگرَتنا کی سربراہی والی بنچ نے ضمانت دیتے ہوئے والدین کی ذمہ داری پر سخت تبصرہ کیا اور کہا کہ قانون کو ایسے والدین تک ضرور پہنچنا چاہیے جو بچوں کو وقت دینے کے بجائے پیسے اور لگژری کے ذریعے ان کی پرورش کرتے ہیں۔

نئے قانون کے تحت ہٹ اینڈ رن کیسز میں 10 سال تک کی قید اور 7 لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔ فی الحال اس کی سزا دو سال تک قید اور ہلکا جرمانہ ہے۔

آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس کے صدر امرت لال مدن نے کہا،"آپ صرف ہمارے ڈرائیور نہیں آپ ہمارے سپاہی ہیں... ہم نہیں چاہتے کہ آپ کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑے... مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دس سال کی سزا برقرار رکھی ہے۔

مرکزی حکومت کے نئے ہٹ اینڈ رن قانون کے خلاف احتجاج میں بس اور ٹرک ڈرائیوروں کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال جاری ہے۔ مدھیہ پردیش، راجستھان، بہار، چھتیس گڑھ، یوپی، اتراکھنڈ، پنجاب اور گجرات میں ڈرائیوروں نے تیسرے دن بھی احتجاج کیا۔