Seva Teerth: نائب صدر اور وزیر داخلہ نے وزیراعظم مودی کے ذریعہ ’سیوا تیرتھ‘ کے افتتاح کو تاریخی لمحہ قرار دیا
اس جدید کمپلیکس میں پیپر لیس نظام، ڈیجیٹل آرکائیوز اور جدید کانفرنس ہالز جیسی سہولیات موجود ہیں، جو انتظامی ہم آہنگی اور بہتر رابطے کی علامت ہیں۔ ’سیوا تیرتھ‘ میں وزیراعظم دفتر، قومی سلامتی کونسل سکریٹریٹ اور کابینہ سکریٹریٹ کو ایک ہی اسمارٹ کمپلیکس میں یکجا کیا گیا ہے، جسے حکومتی اصلاحات اور جدید انتظامی ڈھانچے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Honour for World Cup Champions: تین عالمی کپ فاتح ٹیم کے کپتان ایک چھت کے نیچے ہوئے یکجا، نیتا امبانی نے ہر ہندوستانی کی جانب سے فاتحین کو پیش کیا خراج تحسین
نیتا امبانی نے ممبئی میں منعقدہ تقریب ’یونائیٹڈ ان ٹرائمف‘ کے دوسرے ایڈیشن کو ہر ہندوستانی کی جانب سے بھارت کی تین ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیموں کے لیے ایک تشکر اور اعزاز قرار دیا۔ انہوں کہا کہ نئے سال کا آغاز ایک نہایت خصوصی موقع کے ساتھ ہو رہا ہے، جہاں بھارت کی مردوں کی کرکٹ ٹیم، خواتین کی کرکٹ ٹیم اور نابینا خواتین کی کرکٹ ٹیم تینوں ورلڈ کپ فاتح ٹیمیں ایک ہی چھت کے نیچے موجود ہیں۔





