Asaduddin Owaisi On Shimla Masjid Issue: ہماچل میں ایک مسجد کو منہدم کرنے کے مطالبے پر سیاست تیز، اویسی نے اٹھایا سوال تو وکرماتیہ نے دیا جواب
ہماچل کے سنجولی میں ایک مسجد کی تعمیر چل رہی ہے جس کا معاملہ عدالت میں ہے،البتہ کچھ شرپسند عناصر اس مسجد کو شہید کرنے کی بات کررہے ہیں اور وہاں کانگریس کی حکومت ہونے باوجود ایسی بات ہونے پر ایم آئی ایم چیف اسدا لدین اویسی برہم ہیں ،انہوں نے ہماچل کی حکومت کو اس کیلئے نشانہ بنایا ہے۔
No pension for MLAs who defect: دل بدل کرنے والے ایم ایل اے کو نہیں ملے گی پنشن، ہماچل اسمبلی میں بل پاس
بل بنیادی طور پر کانگریس کے دو سابق ایم ایل ایز، دیویندر بھٹو اور چیتنیا شرما کو متاثر کرے گا، جنہوں نے پہلی بار 2022 کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، لیکن ان پر پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کرنے اور بجٹ کی منظوری کے دوران غیر حاضر رہنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
Anti-defection law in Himachal Pradesh: ہماچل میں بغاوت کرنے والے تمام اراکین اسمبلی کو ملی بڑی سزا، اسپیکر نے سنایا اپنا فیصلہ
ہماچل پردیش میں کانگریس کے 6اراکین اسمبلی کی بغاوت کے بعد سے پریشانی میں مبتلا سکھو سرکار کو عارضی راحت ملتی نظر آرہی ہے چونکہ جن باغیوں کے سہارے آپریشن لوٹس چلانے کی مبینہ کوشش کی جارہی تھی اب انہیں اسپیکر نے بڑی سزا سنائی ہے ۔ اسپیکر نے پارٹی کی سفارش پر ان کی رکنیت کو منسوخ کردیا ہے
Himachal Monsoon Session: سی ایس پی سرکاری گاڑی میں نہیں لگاسکتے ترنگا،ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھو کا نیا حکمنامہ جاری
وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے کہا کہ چیف پارلیمانی سکریٹری صرف سرکاری فائل میں نوٹنگ دے سکتے ہیں۔ چیف پارلیمانی سیکرٹریز کو فیصلے کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماچل پردیش میں آٹھ چیف پارلیمانی سکریٹریز ہیں اور دو عہدے ابھی بھی خالی ہیں