Bharat Express DD Free Dish

Highlights India UAE Ties

دونوں ممالک نے شپ ریپیئرنگ کے شعبے میں ہنر مندی کی تربیت سے متعلق معاہدہ بھی کیا، جس کے ذریعے بھارتی میری ٹائم ورک فورس کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا اور بھارت کو عالمی سطح پر شپ بلڈنگ اور شپ ریپیئرنگ کے مرکز کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔

ایران اور یو اے ای کے درمیان بڑھتے تناؤ نے بھی اس منصوبے کی اہمیت میں اضافہ کر دیا ہے۔ جنگی صورتحال کے دوران ایران کی جانب سے یو اے ای پر حملوں اور آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کے باعث تیل سپلائی شدید متاثر ہوئی تھی۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دورے کو “مختصر لیکن انتہائی نتیجہ خیز” قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ انہوں نے اپنے “بھائی” شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ بھارت-یو اے ای جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر تفصیلی بات چیت کی۔

وزیر اعظم مودی کے دورے کے دوران دیگر اہم معاہدوں میں کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ اور دبئی کی ڈرائی ڈاکس ورلڈ کے درمیان گجرات کے وادینار میں شپ ریپیئر کلسٹر قائم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت بھی شامل ہے۔ اس منصوبے میں آف شور فیبریکیشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

ان معاہدوں میں بھارت میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم مودی اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد دو طرفہ اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری،

گزشتہ چند برسوں میں بھارت اور یو اے ای کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسی مضبوط رشتے کی علامت کے طور پر، وزیر اعظم نریندر مودی کو 2019 میں یو اے ای کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’آرڈر آف زاید‘ سے نوازا جا چکا ہے۔