Deputy Mayor Has Come Out In Support of Dia Mirza: دیا مرزا کی حمایت میں اترے ممبئی کے ڈپٹی میئر سنجے گھاڑی، کہا: ’’اداکارہ کی توہین ہوگی تو بی ایم سی کی مہم میں کون شامل ہوگا؟‘‘
بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کی آلودگی سے پاک دیوالی مہم سے متعلق شروع ہوا تنازع بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ عدالت نے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ دیا مرزا کی ہٹائی گئی ویڈیو دوبارہ اپ لوڈ کرے۔ اس فیصلے کے بعد ممبئی کے ڈپٹی میئر سنجے گھاڑی نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے بی ایم سی کے سابقہ اقدام پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔
No Evidence of Transporting Beef: ’’بیف لے جانے کا کوئی ثبوت نہیں، سات دن میں محمد چاند کو دو لاکھ کا معاوضہ دے یوپی حکومت‘‘ الہٰ آباد ہائی کورٹ نے سرکاری کارروائی کو من مانی قرار دیا
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بیف سے متعلق قانون کے تحت کارروائی کے لیے مجاز لیبارٹری سے تصدیق لازمی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر حکومت چاہے تو یہ معاوضہ متعلقہ افسران، بشمول میرٹھ ڈویژن کے کمشنر، ضلع مجسٹریٹ اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے وصول کرسکتی ہے۔
SC to hear plea against ‘Udaipur Files’ ban: سپریم کورٹ فلم ’’ادے پور فائلز‘‘ پر پابندی کے خلاف دائر عرضی کی جلد سماعت کے لیے تیار، فلم کے ڈائریکٹر نے داخل کی ہے عرضی
بی جے پی لیڈر گورو بھاٹیہ نے عرضی گزار کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے جسٹس سوریا کانت کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملہ کا ذکر کیا اور جلد سماعت کا مطالبہ کیا۔





