Bharat Express DD Free Dish

Heavy Rain In UP

دہلی-این سی آر میں آج شام 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ یوپی اور بہار میں آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ ادھر اتراکھنڈ میں برفباری اور موسلا دھار بارش کے سبب چار دھام یاتریوں کے لیے وارننگ جاری کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی  آدتیہ ناتھ نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ریاستی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے

مین پوری اور آس پاس کے علاقوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہو رہا ہے، اور کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ اور مقامی امدادی ٹیمیں متاثرہ افراد کی مدد کر رہی ہیں اور صورتحال کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ مزید مسائل پیدا نہ ہوں۔

بارہ بنکی میں مسلسل بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ اس دوران این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے 1500 لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا ہے اور بچاؤ کا کام مسلسل جاری ہے۔