Nautapa 2026: گرمی، لو کا قہر اگلے 9 دن دہلی-این سی آر کے لیے شدید، خوراک اور ہائیڈریشن کے حوالے سے کیا یہ احتیاطی تدابیر کریں
ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کے دوران چائے، کافی، الکحل، کولڈ ڈرنکس اور فزی ڈرنکس کا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ یہ جسم میں پانی کی کمی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ اس کے بجائے نمک اور چینی والا محلول یا او آر ایس پینا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
Dehydration And Heat Stroke Cases In Summer: ’گرمی میں ڈی ہائیڈریشن سب سے بڑا خطرہ، احتیاط بے حد ضروری‘، ایمس کے ڈاکٹر کی وارننگ
ڈاکٹر نیرج نشچل نے بتایا کہ شدید گرمی میں سب سے پہلے جسم پانی کی کمی کا شکار ہوتا ہے۔ اگر اس صورتحال پر بروقت توجہ نہ دی جائے تو یہ ”ہیٹ اسٹروک“ یا لو لگنے جیسی سنگین حالت میں تبدیل ہو سکتی ہے، جس میں مریض بے ہوش بھی ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق ہیٹ اسٹروک کے دوران جسم کا درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے اور فوری طبی امداد نہ ملنے پر جان کا خطرہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔
Prevention Of Heat Stroke in Children: چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی میں بچوں کو ہیٹ اسٹروک کا سب سے زیادہ خطرہ، گھبرائیں نہیں، ماہرین نے والدین کو احتیاط برتنے کا دیا مشورہ
نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ نومولود اور چھوٹے بچے ہیٹ اسٹروک کے لیے سب سے زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ گرمی کے موسم میں بچوں کا جسم جلد گرم ہو جاتا ہے جبکہ ان میں پسینہ بھی کم آتا ہے، جس کی وجہ سے جسمانی درجہ حرارت تیزی سے بڑھ سکتا ہے۔ اگر بروقت توجہ نہ دی جائے تو یہ صورتحال سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے۔
NHRC On Heatwaves: ہیٹ ویو پر این ایچ آر سی کا انتباہ، 21 ریاستوں اور دہلی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت
این ایچ آر سی کی جانب سے ریاستوں کے چیف سکریٹریز کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ ہیٹ ویو سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے طبقات کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔ ان طبقات میں غریب اور مزدور طبقہ، کھلے آسمان تلے کام کرنے والے افراد، بزرگ شہری، بچے، نوزائیدہ اور خاص طور پر بے گھر افراد شامل ہیں، جو شدید گرمی کے دوران سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ہوتے ہیں۔
IMD Predicts Rain and Storm Alert: دہلی-یوپی میں آندھی و بارش کا الرٹ، شدید گرمی سے راحت کی امید، 15 سے زائد ریاستوں میں موسم بدلنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آندھی، بجلی کی چمک اور تیز ہواؤں کے دوران احتیاط برتیں، غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کی یہ تبدیلی وقتی راحت تو فراہم کرے گی، لیکن گرمی کا مکمل خاتمہ فی الحال ممکن نہیں، اس لیے عوام کو بدستور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
Delhi NCR Weather: دہلی-این سی آر میں گرمی میں اضافہ، اگلے ہفتے درجہ حرارت 36 ڈگری سے زیادہ ہونے کا امکان، کئی علاقوں میں گرمی کی لہر کو لے کر الرٹ
دہلی-این سی آر میں درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور شہری شدید گرمی سے متاثر ہو رہے ہیں۔ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے سات ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند دنوں میں درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
IMD Weather Update: دہلی میں گرمی کا قہر، محکمہ موسمیات نے جاری کیا ریڈ الرٹ، لوگوں کو بارش سے جلد راحت کی امید
دہلی میں محکمہ موسمیات نے جمعرات کے لیے 'ریڈ الرٹ' جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 12 اور 13 جون یعنی جمعرات اور جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے
Heat Wave In 12 States: دہلی، اترپردیش،راجستھان، مدھیہ پردیش سمیت بارہ ریاستیں شدید گرمی کی زد میں، درجہ حرارت مسلسل بڑھنے کا امکان
اسکولوں کے لیے رہنما ہدایات جاری، دہلی محکمہ تعلیم نے مارننگ اسمبلی منسوخ کرنے، آؤٹ ڈور سرگرمی سے بچنے اور بچوں کو گرمی سے جڑی بیماریوں کے جوکھم کے بارے میں بتانے کی ہدایت دی ہے۔ مشرقی ریاستوں میں بارش، طوفان اور 27 اپریل کو ژالہ باری کے امکانات پر الرٹ جاری۔
Heat wave Alert: دہلی اور شمالی ہندوستان میں شدید گرمی اور لو کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 42 ڈگری کے قریب
راجستھان کے کئی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ریاست کے کئی حصوں میں گرم ہوائیں چلنے کی وارننگ دی ہے۔
Weather Update: ان ریاستوں میں پہلے آئے گا مانسون، دہلی-یوپی میں ہیٹ ویو الرٹ، جانیں کب ملے گی راحت
محکمہ موسمیات نے دارالحکومت دہلی، پنجاب اور ہریانہ کے کچھ علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔





