Bharat Express DD Free Dish

Health Sector

جے پی نڈا نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں گزشتہ بارہ برسوں کے دوران ملک نے ہر شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے، جبکہ صحت کے میدان میں ہونے والا کام بے مثال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں متعارف کرائی گئی قومی صحت پالیسی سابقہ پالیسیوں سے بالکل مختلف تھی، کیونکہ اس کا مقصد صرف بیماریوں کا علاج کرنا نہیں بلکہ لوگوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا اور صحت مند زندگی کو فروغ دینا بھی تھا۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس امداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت افغانستان کے بچوں کے امیونائزیشن پروگرام کو وسعت دینے کے لیے 20 ٹن ضروری سامان فراہم کر رہا ہے، جس میں بی سی جی اور ٹیٹنس و ڈفتھیریا ویکسین شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق بزرگ اپنی بیوی کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بریلی کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا تھا۔ خاتون کی طبی حالت کافی نازک بتائی جارہی تھی۔ بزرگ شخص کا الزام ہے کہ صبح سے اسپتال میں موجود رہنے کے باوجود ان کی اہلیہ کو نہ مناسب علاج فراہم کیا گیا اور نہ ہی بروقت داخل کیا گیا۔

وزیراعظم نے ’کیئر اکانومی‘ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی جانب توجہ دلائی اور کہا کہ جیسے جیسے سینئر سٹیزنز کی آبادی بڑھے گی، کیئرگیورز کی مانگ بھی بڑھتی جائے گی۔ انہوں نے کہا، ”میں درخواست کرتا ہوں کہ نئے تربیتی ماڈلز تیار کیے جائیں تاکہ صحت کے شعبے میں مستقبل کی ضروریات پوری کی جا سکیں“۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے غربت میں کمی، رہائش، میڈیکل کالج کی توسیع اور صحت کے بنیادی ڈھانچے میں مودی حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کیا