Happy New Year 2024: وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ان بڑے لیڈران نے ملک کی عوام کو پیش کی نئے سال کی مبارکباد اور دیے خاص پیغامات
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر (1 جنوری) کی صبح ہم وطنوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے، انہوں نے لکھا، "سب کو 2024 مبارک ہو۔ دعا ہے کہ یہ سال سب کے لیے خوشحالی، امن اور شاندار صحت لائے۔
Happy New Year 2024: ملک و دنیا میں لوگوں نے کچھ اس انداز میں منایا نئے سال کا جشن، دیکھیں تصاویر
اونچی آواز میں موسیقی اور رقص کے ساتھ نئے سال کا استقبال کرنے والوں کے علاوہ بہت سے لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے مندروں میں آرتی کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔ دہلی کے جھنڈے والان مندر میں نئے سال کی آرتی میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔
let us remember our brothers and sisters in Gaza: نئے سال کے جشن کے دوران غزہ میں غیرانسانی حملے کا سامنا کرنے والے بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکھیں:پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے لکھا کہ جس وقت ہمارے بچے جشن منا رہے ہیں، ان کے بچوں کو بے رحمی سے قتل کیا جا رہا ہے اوردنیا کے نام نہاد لیڈران خاموشی سے دیکھ رہے ہیں اور طاقت اور لالچ کی اپنی جستجو میں بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھ رہے ہیں۔اس کے باوجود لاکھوں عام لوگ ہیں جو غزہ میں ہونے والے ہولناک تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔
Happy New Year 2024: کئی ممالک میں نئے سال 2024 کا شاندار استقبال، ہندوستان میں ہورہا ہے شدت سے انتظار
سال 2023 بھی ہم سے رخصت ہورہا ہے ،ایک سال کتنے نشیب وفراز کے ساتھ کتنی تیزی سے گزرا، کس نے کیا پایا اور کیا کھویا، ان تمام چیزوں کا احتساب بہت جلد ہوگا لیکن فی الحال نئے سال کے استقبال کی تیاری اور اس کو لیکر عوامی جوش وخروش اپنے شباب پر ہے۔
New Year 2024: نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں 31 دسمبر اور یکم جنوری کو دفعہ 144 نافذ، نیا سال منانے سے پہلے ضرور پڑھیں یہ خبر
پولیس نے کہا، "مذکورہ بالا کے پیش نظر، سماج دشمن عناصر کی طرف سے امن میں خلل ڈالنے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا... اس کے پیش نظر مناسب انتظامات اور تدارک کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔" پولیس نے کہا کہ ان ممنوعہ اقدامات کی خلاف ورزی پر سزا دی جائے گی۔