BAT BMS App: ای-رکشے کو بند کرنے والی ’’بی اے ٹی-بی ایم ایس‘‘ ایپ پر کارروائی، مرکز کا گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور سے فوری طور پر ایپ ہٹانے کا حکم
ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ قدم سکیورٹی خدشات اور ایپ کے ممکنہ غلط استعمال کے پیش نظر اٹھایا ہے۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (آئی ٹی وزارت) نے گوگل اور ایپل دونوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ’بی اے ٹی بی ایم ایس‘ ایپ کو اپنے اپنے ایپ اسٹورز سے فوری طور پر ہٹا دیں۔
Tamil Nadu: تمل ناڈو حکومت کا بڑا فیصلہ، عبادت گاہوں اور تعلیمی اداروں کے قریب 717 شراب دکانیں بند کرنے کا حکم، دو ہفتوں کے اندر کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت
تمل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن پہلے بھی تنازعات میں رہ چکی ہے۔ گزشتہ برس انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ روک تھام قانون کے تحت ٹاسماک اور اس سے وابستہ اداروں کے خلاف چھاپے مارے تھے۔ ادھر تملگا ویٹری کزگم نے اپنے انتخابی منشور میں ’’نشہ سے پاک تمل ناڈو‘‘ بنانے کا وعدہ بھی کیا تھا۔
25 books based on anti-state narrative ban in J&K: جموں و کشمیر انتظامیہ نے ریاست مخالف بیانیے پر مبنی 25 کتابوں کو ضبط کرنے کا دیا حکم، جانئے اروندھتی رائے کے علاوہ اور کس پر لگی پابندی
حکومت کا موقف ہے کہ ایسی تحریریں نہ صرف قانون و امن اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں بلکہ نوجوانوں کے ذہنوں پر منفی اثرات ڈال کر معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ اسی بنا پر ان کتابوں کی اشاعت اور پھیلاؤ پر روک لگانا ضروری ہے۔





