Bharat Express DD Free Dish

government job

نئے ضابطوں میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی امیدوارکے خلاف محض ایف آئی آردرج ہونے یا معاملے کی جانچ زیرالتوا رہنے سے اسے خود بخود سرکاری ملازمت کے لیے نااہل قرارنہیں دیا جائے گا۔ یعنی کردار (کیریکٹر) کی تصدیق کے دوران صرف مقدمہ درج ہونے کوہی نااہلی کی حتمی بنیاد نہیں بنایا جا سکے گا۔ امیدوارکے معاملے اورمتعلقہ حقائق کو ضابطوں کے مطابق دیکھا جائے گا۔

کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق، این سی ای آر ٹی میں منظور شدہ اسامیوں میں سے نصف سے زیادہ خالی ہیں، جبکہ سی بی ایس ای میں تقریباً 44 فیصد عہدے خالی ہیں۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ وزارت تعلیم اور سی بی ایس ای ان خالی اسامیوں کو فوری طور پر پُر کرنے کے لیے بھرتی کا عمل مکمل کریں۔

اتر پردیش حکومت ریاست کے نوجوانوں کے لیے نئے سال میں ایک بڑی خوشخبری لے کر آ رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حال ہی میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کے دوران تمام محکموں سے خالی سرکاری اسامیوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ جائزہ کے بعد وزیر اعلیٰ نے سال 2026 میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ سرکاری نوکریوں کی منظوری دے دی ہے۔

گزشتہ سال جون میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اگلے ڈیڑھ سال میں 10 لاکھ لوگوں کو سرکاری نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اسی ترتیب میں آج پی ایم مودی 70 ہزار نوجوانوں کو تقرری خط تقسیم کریں گے۔