Bharat Express DD Free Dish

Government employees

دہلی کے وزیراعلیٰ کے دفترکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سردیوں میں فضائی آلودگی کو روکنے کے لئے حکومت نے سخت اقدامات کئے ہیں۔ اب درست اور مؤثرپی یوسی (پالیوشن انڈرکنٹرول) سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی گاڑی کوپٹرول، ڈیژل یا سی این جی فراہم نہیں کی جائے گی اوریہ ضابطہ پورے سال نافذ رہے گا۔ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی کوصاف ستھرا اورصحت مند بنانے کے لئے ہرشہری کی شرکت ضروری ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل کے بعد دہلی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اب ہفتے میں دو دن سرکاری ملازمین ورک فرام ہوم کریں گے۔ دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے آج کابینہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو جانکاری دی۔

آٹھویں تنخواہ کمیشن میں تنخواہ کے حساب کا نیا فارمولہ تجویز — اب 3 نہیں بلکہ 5 افراد کی بنیاد پر تنخواہ طے ہوگی۔ نیشنل کونسل جے سی ایم نے کم از کم تنخواہ 69,000 روپے اور 3.83 فٹمنٹ فیکٹر کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق، 16 اکتوبر کو جاری کردہ ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے تحت بلوچستان حکومت نے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد صوبائی اور وفاقی لیویز فورس کو صوبے کے سات انتظامی ڈویژنز میں سے چھ میں پولیس کے ساتھ ضم کر دیا ہے اور ان ڈویژنز کو اے ایریا قرار دیا گیا ہے۔

پی ایم مودی نے اس بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور لکھا کہ ہمیں ان تمام سرکاری ملازمین پر فخر ہے جو ملک کی ترقی کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔

حکومت کے اس فیصلے سے لاکھوں مرکزی ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ ڈی اے میں اضافے سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں مہنگائی الاؤنس میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

حکومت لیبر کوڈ کے قوانین میں تبدیلی کے حوالے سے وزارت محنت، مزدور یونین اور صنعت کے نمائندوں کے درمیان کام کے اوقات، سالانہ چھٹی، ریٹائرمنٹ، پراویڈنٹ فنڈ اور پنشن سمیت کئی چیزوں کو بہتر کر رہی ہے۔