Union Cabinet approves Rs 1,500 crore: وزیراعظم کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے اہم معدنیات کی ری سائیکلنگ کے لیے 1,500 کروڑ روپے کو دی منظوری، اہم معدنیات کی سپلائی چین کو مستحکم بنانے کا اقدام
اس اسکیم سے نہ صرف بڑی اور قائم شدہ ری سائیکلنگ کمپنیاں فائدہ اٹھا سکیں گی بلکہ چھوٹے اور نئے ادارے، بشمول اسٹارٹ اپس بھی مستفید ہوں گے۔ کُل فنڈ کا ایک تہائی حصہ خاص طور پر چھوٹے اور نئے یونٹس کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
Cabinet approves 4 railway projects: مرکزی کابینہ نے 12,328 کروڑ روپے کے چار ریل پروجیکٹس کو دی منظوری، گجرات کو ملے گا نیا ریل روٹ
حکومت کے مطابق لائن کی گنجائش بڑھنے سے ریل آمدورفت میں تیزی، سپلائی چین کا بہتر انتظام اور بھارتی ریلوے کی آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی نے واضح کیا کہ ان منصوبوں سے کوئلہ، کنٹینرز، سیمنٹ، زرعی اجناس، آٹوموبائل، پیٹرولیم مصنوعات، لوہا اور اسٹیل سمیت دیگر اشیا کی نقل و حمل مزید مؤثر اور تیز ہو جائے گی۔





