Bharat Express DD Free Dish

Goa Fire

گووا پولیس کی طرف سے پیش وکیل نے عارضی تحفظ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ لُتھرا برادران کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہیں اور واقعے کے بعد وہ ملک سے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ 8 دسمبر کو جب اہلکار لُتھرا برادران کے گھر پہنچے تو ان کے اہلِ خانہ نے ان کے بارے میں کوئی معلومات دینے سے انکار کر دیا۔

گوا کے نائٹ کلب میں پیش آئے ہولناک آتشزدگی حادثے میں 25 افراد کی موت کے بعد پولیس کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں کیس کے اہم ملزم اجے گپتا کو دہلی کے لاجپت نگر سے ایک اسپتال سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جہاں وہ بیماری کا بہانہ بنا کر چھپا ہوا تھا۔

گوا کے علاقہ اَرپورا میں نائٹ کلب میں ہفتہ کی شب لگی خوفناک آتشزدگی نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا۔ المناک حادثے میں چار سیاحوں سمیت کلب کے 21 ملازمین کی جان چلی گئی۔ واقعے کے بعد ریاستی حکومت اور پولیس کی تفتیش تیزی سے جاری ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے واضح کیا ہے کہ ملزمین کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔