International Yoga Day 2026: سپریم کورٹ میں منایا گیا 12واں عالمی یومِ یوگا ، چیف جسٹس سوریہ کانت نے یوگا کو قرار دیا ثقافتی ورثہ
سپریم کورٹ میں 12ویں بین الاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر چیف جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ یوگا بھارت کی قدیم ثقافتی وراثت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا ذہنی دباؤ کم کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے اور یہ مراقبے کے ساتھ ساتھ صحت کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
International Yoga Day: یوگ کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں جوش و خروش سے منائی گئیں تقریبات، دبئی، براتسلاوا اور ٹوکیو سمیت دنیا کے تقریباً 2,500 مقامات پر یوگا سیشنز
جاپان میں منعقدہ یوگا پروگرام میں اکیس سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ بارش کے باوجود شرکا نے جذبے کے ساتھ یوگا کی مشق جاری رکھی۔ تقریب کے دوران مثبت توانائی، مسکراہٹوں اور بھرپور جوش و خروش کا ماحول دیکھنے میں آیا۔





