Padma Awardee Shashi Soni Reaction: وزیر اعظم مودی کی اپیل ممکنہ بحران سے پہلے دوراندیشی پر مبنی انتباہ ہے: پدم ایوارڈ یافتہ ششی سونی
پدم ایوارڈ یافتہ صنعت کار ششی سونی نے کہا کہ دنیا بھر میں بدلتے حالات، جنگوں، معاشی غیر یقینی اور قدرتی آفات کے تناظر میں بھارت کو مضبوط اور خود کفیل بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کے مطابق وزیر اعظم مودی نے عوام سے جو اپیل کی ہے، اس کا مقصد لوگوں میں گھبراہٹ پیدا کرنا نہیں بلکہ اجتماعی شعور بیدار کرنا ہے تاکہ اگر مستقبل میں کوئی بڑا بحران پیدا ہو تو ملک اس کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکے۔
Dr Farooq Abdullah Reaction: ”اللہ ہی جانتا ہے کہ ہماری کیا حالت ہوگی…“، امریکہ-ایران کشیدگی پر فاروق عبداللہ کا اظہار تشویش
فاروق عبداللہ نے کہا کہ صرف آن لائن نظام یا وقتی اقدامات سے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلکہ حکومت کو مضبوط معاشی حکمت عملی تیار کرنی ہوگی۔ ان کے مطابق عالمی سطح پر جاری تنازعات کا براہ راست اثر بھارت کی معیشت، تجارت اور عوامی زندگی پر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر امریکہ اور ایران کے درمیان لڑائی بند نہ ہوئی تو آنے والے دنوں میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
PM Modi Amid Oil Crisis: پٹرول-ڈیزل بچائیں، ورک فرام ہوم اپنائیں اور ایک سال تک گولڈ نہ خریدیں… جنگ کے اثرات کم کرنے کے لیے وزیر اعظم مودی کی عوام سے اپیل
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ملک نے ورک فرام ہوم، آن لائن میٹنگ اور ویڈیو کانفرنسنگ جیسے طریقوں کو کامیابی سے اپنایا تھا۔ ان کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ ان عادتوں کو دوبارہ فروغ دیا جائے تاکہ غیر ضروری سفر کم ہو اور پٹرول و ڈیزل کی بچت ہوسکے۔
Hydrocarbons Summit 2026: پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ہائیڈروکاربن سمٹ 2026، توانائی سلامتی پرغور، درآمدی انحصار کم کرنے اور ملکی صلاحیت بڑھانے پر زور
سمٹ میں عالمی توانائی بحران کے تناظر میں بھارت کی توانائی سلامتی، بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور درآمدی انحصار میں کمی جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔





