Bharat Express DD Free Dish

Gaza Humanitarian Crisis

ہندوستان کے عوام فلسطینی مسئلے کو محض ایک جغرافیائی یا سیاسی معاملہ نہیں بلکہ ایک اخلاقی اور انسانی مسئلہ سمجھتے ہیں۔ ہندوستان کی روح ہمیشہ مذہب، جغرافیہ یا سیاسی مصلحت سے بالاتر ہو کر مظلوموں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ ہندوستان کا یہی تہذیبی مزاج اپنی قیادت کو ناانصافی کے خلاف سچ اور جرات کے ساتھ بولنے کا تقاضا کرتا ہے۔

فرانس کے وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے اس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ فرانس جمعہ سے غزہ کے لیے 40 ٹن امداد ہوائی جہاز سے گرائے گا۔

جنگ بندی کے مذاکرات، جو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہو رہے ہیں، اسرائیلی فوج کے انخلا کے حوالے سے تنازعات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں۔ رائٹرز اور اے ایف پی کے مطابق، حماس نے اسرائیل کی طرف سے پیش کیے گئے انخلا کے نقشوں کو مسترد کر دیا ہے۔

سویڈش ماحولیاتی اور انسانی حقوق کی کارکن گریٹا تھنبرگ منگل کے روز اسرائیل سے ڈی پورٹ ہو کر پیرس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ پہنچ گئی ہیں۔

فرانس، برطانیہ اور کینیڈا نے اسرائیل کو دھمکی تک دے دی ہے کہ اگر غزہ میں مدد کو روکا گیا تو پھر وہ پابندیاں لگائیں گے۔ اس کے علاوہ غزہ پر فوجی کارروائی بھی روکنے کا ان ملکوں نے مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ خصوصی فورس خواتین کا لباس پہن کر اور پناہ گزینوں کے بیگ اٹھائے ہوئے داخل ہوئی۔ اس نے القسام بریگیڈز کے ایک ذمے دار کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ وہ ممکنہ طور پر کچھ قیدیوں کے ہمراہ سرنگوں سے باہر نکلا ہے۔ بعد ازاں یہ واضح ہوا کہ وہاں کوئی قیدی موجود نہیں، تو فورس کارروائی کے بعد واپس چلی گئی، جب کہ اس کے نتائج پوری طرح واضح نہیں ہو سکے۔