Trump Unveils Roadmap for Peace in Gaza: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں امن کے لیے روڈ میپ پیش کیا، مصر، قطر اور ترکیہ کا ادا کیا شکریہ
حکام نے واضح کیا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے عمل کے دوران جمع کرائے گئے ہتھیار نہ تو اسرائیل اور نہ ہی کسی دوسرے فلسطینی گروہ کو منتقل کیے جائیں گے، بلکہ یہ تمام ہتھیار عبوری فلسطینی انتظامیہ کی تحویل میں رہیں گے۔
Board Of Peace Meeting: بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالر امداد کا اعلان، متعدد ممالک کا امن فوج بھیجنے کا فیصلہ
غزہ میں جنگ کے بعد امن و بحالی کے عمل کو تیز کرنے کے مقصد سے قائم کیے گئے عالمی ”بورڈ آف پیس“ کی پہلی اہم میٹنگ امریکہ میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف ممالک نے مالی امداد، سیکیورٹی تعاون اور امن فوج کی تعیناتی سے متعلق بڑے اعلانات کیے۔ اجلاس کی صدارت امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کی، جنہوں نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے 10 ارب ڈالر کی خطیر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
Trump hints at attack on Iran: بورڈ آف پیس کی پہلی نشست، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملے کا دیا اشارہ
اجلاس کے دوران امریکی صدر نے حماس سمیت دیگر عالمی مسائل پر بھی اظہارِ خیال کیا اور بورڈ آف پیس کو عالمی قیادت کا اب تک کا سب سے اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک کے لیڈر اس فورم کے ذریعے عالمی امن کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کر سکتے ہیں۔
Gaza Board of Peace: سعودی عرب سے لے کرترکیہ اورپاکستان تک… امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہونے کے لئے راضی ہوئے یہ 8 اسلامی ممالک
سعودی عرب، ترکیہ اورپاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد غزہ میں مستقل جنگ بندی اورانتظامی نظام قائم کرنا ہے۔ حالانکہ اسرائیل نے اس پرناراضگی کا اظہارکیا ہے۔





