Ketan Agarwal Murder Gait Analysis: پونے قتل کیس میں کیا ہے گیٹ اینالیسس ٹیسٹ؟ یہ جدید تکنیک کیسے بڑے سے بڑے مجرم کے کرتی ہے راز فاش؟
پونے کے کیتن اگروال قتل کیس میں مرکزی ملزم چیتن چودھری کا لوہ گڑھ قلعے پر گیٹ اینالیسس (Gait Analysis) ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے، تاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سائنسی بنیادوں پر اس کی شناخت کی تصدیق کی جا سکے۔ فرانزک کی یہ جدید تکنیک ایسے معاملات میں نہایت اہم ثابت ہوتی ہے، جب ملزم چہرہ چھپا کر واردات انجام دیتا ہے اور اس کی شناخت صرف اس کے چلنے کے انداز (چال) سے کی جاتی ہے۔





