UNFPA appeals for $1.2 billion in aid for vulnerable women, girls: کمزور خواتین، لڑکیوں کے لیے 1.2 بلین ڈالر کی امداد کی اپیل
اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) نے 65 ممالک میں بحران کا سامنا کرنے والی 66 ملین خواتین، لڑکیوں اور نوجوانوں کے لیے 2023 میں 1.2 بلین ڈالر کی اپیل کی ہے۔شنہوا نیوز ایجنسی نے یو این ایف پی اے کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنسی اور تولیدی صحت کے ادارے کو اب تک کی سب سے بڑی فنڈنگ کی ضرورت ہے۔ اس میں افغانستان میں 289 ملین ڈالر، یوکرین میں 70 ملین ڈالر، صومالیہ میں 62 ملین ڈالر اور ہیتی میں 23 ملین ڈالر شامل ہیں
Ukraine:یوکرین کو 1.5 بلین ڈالر کی ملی مدد
یوکرین کو امریکہ سے 1.5 بلین ڈالر کی گرانٹ امداد موصول ہوئی ہے ۔ یوکرین کی وزارت خزانہ نے فیس بک پر یہ اطلاع دی ہے۔