Bharat Express DD Free Dish

Fuel Availability

وزارت نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبراہٹ میں گیس بکنگ نہ کریں، آن لائن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے بکنگ کریں اور بلا ضرورت ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے پاس جانے سے گریز کریں۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت گھریلو صارفین کے مفادات کو ترجیح دیتی رہے گی اور گھروں کے ساتھ ساتھ اسپتالوں اور تعلیمی اداروں جیسے اہم شعبوں کے لیے ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

وزارت پیٹرولیم و قدرتی گیس میں جوائنٹ سکریٹری (مارکیٹنگ و آئل ریفائنری) سجاتا شرما نے اس حوالے سے کہا کہ خام تیل وافر مقدار میں دستیاب ہے اور تمام ریفائنریاں اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’خام تیل کافی مقدار میں موجود ہے۔ تمام ریفائنریاں اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ ہمارے پٹرول پمپ معمول کے مطابق چل رہے ہیں اور کہیں بھی ایندھن ختم ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔‘‘