Bharat Express DD Free Dish

filmmaker

سوندریا نے 2010 میں فلم ’گوا‘ کے ذریعے بطور پروڈیوسر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ فلم پروڈکشن کمپنی ’اوچر پکچر پروڈکشنز‘ کی بانی اور مالک بھی ہیں۔بعد میں انہوں نے اپنے والد رجنی کانت کو مرکزی کردار میں لے کر موشن کیپچر اینیمیٹڈ فلم ’کوچادائیاں‘ کی ہدایت کاری کی۔ اس فلم نے انہیں فلمی دنیا میں ہدایت کار کے طور پر بھی نمایاں شناخت دلائی۔

وپل شاہ نے اپنی پروڈکشن کمپنی ”سن شائن پکچرز“ کے ذریعے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر اعظم کی اپیل کی تائید کی۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ وہ وزیر اعظم مودی کی تشویش سے مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ایندھن کے استعمال میں بچت اور سونے کی خریداری میں احتیاط جیسے آسان مشورے دراصل بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر اور معاشی استحکام کو محفوظ رکھنے سے جڑے ہوئے ہیں۔

امریکہ کے شہر نیویارک میں ہونے والے میئر کے انتخابات میں بھارتی نژاد زہران ممدانی نے شاندار جیت حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔ ان کی جیت کے ساتھ نیویارک کو اس کا پہلا مسلم میئر ملا ہے۔ زہران ممدانی معروف بھارتی فلم ساز میرا نائر کے بیٹے ہیں، جنہوں نے اپنی فلموں کے ذریعے سماجی حقائق کو اجاگر کر کے بین الاقوامی شہرت حاصل کی ہے۔

سبھاش گھئی نے بالی ووڈ کو کئی بہترین فلمیں دیں۔ انہوں نے کالی چرن، کرما، سوداگر اور کھلنائک جیسی فلموں سے اپنی پہچان بنائی۔ سبھاش گھئی نے شاہ رخ خان کی فلم پردیس بنائی تھی۔

شروری نے اپنی حالیہ فلم ’منجیا‘ سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ اس فلم نے کمائی کے لحاظ سے 100 کروڑ روپے کا بینچ مارک عبور کیا۔ وہ اگلی اسپائی فلم ’الفا‘ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گی۔

وادی کشمیر کی خاک سے اٹھ کراپنی علیحدہ شناخت بنانے والے   کثیر جہتی فنکار گل ریاض، جنہوں نے پرفارمنگ آرٹس کی صنعت پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ تھیٹر کے شوقین نوجوان سے ایک مشہور فلمساز  گل ریاض تک ان کا سفر ان کے غیر متزلزل جذبے اور تخلیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔