FCRA Bill 2026: فیصلہ سرمائی اجلاس تک موخر! جے پی سی کو بھیجا گیا ایف سی آر اے بل، 31 ارکان پارلیمنٹ کی کمیٹی کرے گی فیصلہ
مانسون اجلاس میں غیر ملکی عطیات ترمیمی بل 2026 کو لے کر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شدید نوک جھونک ہوئی۔ ہنگامے اور احتجاج کے بعد بل کو 31 رکنی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (JPC) کے سپرد کر دیا گیا ہے، جو سرمائی اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
FCRA Amendment Bill: ایف سی آر اے ترمیمی بل جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کیے جانے کا امکان، اپوزیشن اور عیسائی تنظیموں کے اعتراض کے بعد حکومت نے اٹھایا بڑا قدم
اپوزیشن جماعتیں بل کی مخالفت کر رہی ہیں، جبکہ عیسائی تنظیموں نے بھی اس کی بعض دفعات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ یہ بل فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ایکٹ، 2010 میں ترمیم سے متعلق ہے، جو ہندوستان میں افراد، انجمنوں اور کمپنیوں کی جانب سے غیر ملکی عطیات وصول کرنے اور ان کے استعمال کو منظم کرتا ہے۔





