Galgotias Claim Questioned: چینی روبوٹ ڈاگ تنازع کے بعد گلگوٹیاز یونیورسٹی کا ایک اور دعویٰ سوالوں کی زد میں
گلگوٹیاز یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ روبوٹک ڈاگ کو تعلیمی مقاصد کے لیے خریدا گیا تھا اور اسے سیکھنے کے آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی نے دعویٰ کیا کہ اس نے کبھی یہ نہیں کہا کہ یہ ڈیوائس اس کی اپنی تیار کردہ ہے۔ یہ معاملہ ٹیکنالوجی کی ملکیت اور اختراع کے دعوؤں سے متعلق شفافیت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بنا ہوا ہے۔





