Endometriosis Awareness: دو ماہ تک شدید درد سے نبرد آزما رہیں سمونا چکرورتی، اینڈومیٹریوسس کی سرجری کے بعد سنائی آپ بیتی
سمونا چکرورتی نے کہا کہ اس بیماری اور سرجری کے تجربے نے زندگی اور سوشل میڈیا کے بارے میں ان کی سوچ مکمل طور پر بدل دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ واٹس ایپ اور انسٹاگرام سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو چھوڑنے کا ارادہ کر چکی تھیں، لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ یہ ان کے پیشہ ورانہ، خاندانی اور سماجی روابط کا بھی اہم حصہ ہیں۔




