Bharat Express DD Free Dish

Encounter Case

انتظامیہ کی خاموشی نے متاثرہ خاندان کے غم و غصے میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔اب تمام نظریں 17 جولائی کو جنتر منتر میں ہونے والے مجوزہ احتجاج پر مرکوز ہیں۔ یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ آیا اس سے قبل بہار حکومت یا مقامی انتظامیہ معاملے کی شفاف جانچ اور کشیدگی کم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم اٹھاتی ہے یا نہیں۔

چراغ پاسوان نے بھوجپور کے بلوٹی گاؤں پہنچے، جہاں انہوں نے بھرت تیواری کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھرت تیواری کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور ان کے خاندان کو انصاف دلانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ چراغ پاسوان نے یہ بھی کہا کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہیے تاکہ حقیقت عوام کے سامنے آسکے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بھارت بھوشن تیواری کے جسم میں پانچ گولیاں لگی تھیں، جس کے بعد انکاؤنٹر کی نوعیت پر نئے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دو گولیاں بائیں ران، دو دائیں ران اور ایک گولی بائیں ٹانگ کے درمیانی حصے میں لگی تھی، جس کے بعد تحقیقات کے مطالبات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔