ENBA Awards 2024: ای این بی اے ایوارڈ 2024 میں ’بھارت ایکسپریس‘ کی شاندار کارکردگی، چار ایوارڈ کیے اپنے نام، سی ایم ڈی اُپیندر رائے ایوارڈز کی تقریب میں خصوصی طور پر ہوئے شریک
بھارت ایکسپریس نے اپنی سیریز ’آپریشن کالا پانی‘ کے لیے ای این بی اے ایوارڈز میں بہترین ان ڈیپتھ سیریز کے زمرے میں گولڈ ایوارڈ حاصل کیا۔ ENBA ایوارڈز میں ملنے والے یہ اعزازات اس بات کا ثبوت ہیں کہ سچی، تحقیقی اور ذمہ دار صحافت آج بھی پہچانی جاتی ہے۔ بھارت ایکسپریس کی یہ کامیابی نہ صرف چینل بلکہ مجموعی طور پر معیاری صحافت کی جیت سمجھی جا رہی ہے۔





