PM Narendra Modi: گرین فیشن سے بدلے گی ملک کی تصویر، پی ایم مودی نے کہا-’پائیداری اب کوئی آپشن نہیں بلکہ مستقبل کی ضرورت‘، ٹیکسٹائل صنعت میں بڑے روزگار کی امید
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ پائیدار ترقی (Sustainability) ہندوستان کی روایت اور طرز زندگی کا ایک لازمی حصہ رہی ہے اور اب یہی سوچ ملک کی ٹیکسٹائل صنعت کے مستقبل کو شکل دے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے مرکزی وزیر ٹیکسٹائل گری راج سنگھ کے ایک مضمون کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ٹیکسٹائل صنعت میں ہو رہی تبدیلیوں کو اجاگر کیا۔
Amazon’s $48 Billion Investment: وزیراعظم مودی نے ایمیزون کی 48 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا کیا خیرمقدم، سی ای او اینڈی جیسی سے ملاقات کو بتایا مثبت
ایمیزون کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق اس نئے اعلان کے بعد 2026 سے 2030 کے درمیان بھارت میں مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر کے لیے کمپنی کی مجموعی منصوبہ بند سرمایہ کاری 21 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائے گی، جو بھارت میں اے آئی اور کلاؤڈ کے شعبے میں ہونے والی سب سے بڑی عالمی سرمایہ کاریوں میں شمار کی جائے گی۔
India-US trade deal: بھارت-امریکہ تجارتی معاہدہ ایم ایس ایم ایز اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا: امت شاہ
وزیر داخلہ امت شاہ نے نے دعویٰ کیا ہے کہ چھوٹی صنعتوں کی عالمی مسابقت بڑھے گی، سرمایہ کاری اور کریڈٹ فلو میں اضافہ ہوگا اور 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو نئی رفتار ملے گی۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے ساتھ یہ تجارتی معاہدہ ایسے وقت میں طے پایا ہے جب بھارت نے حال ہی میں یورپی یونین کے ساتھ بھی ایک تاریخی تجارتی معاہدہ کیا ہے۔
Union Budget 2026 Expectations: مرکزی بجٹ 2026 سے مڈل کلاس اور صنعت کو بڑی راحت کی امید، معیشت کو نئی رفتار دینے کی تیاری
ٹیکس میں رعایت، افورڈیبل ہاؤسنگ، دفاع، انفراسٹرکچر اور مصنوعی ذہانت پر خصوصی توجہ متوقع۔ یہ این ڈی اے حکومت کے مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد دوسرا مکمل بجٹ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی نرملہ سیتارمن ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے مسلسل نویں مرتبہ بجٹ پیش کرنے والی ملک کی پہلی خاتون وزیر خزانہ بن جائیں گی۔
Government to launch Bharat Taxi: سہکاری سمیلن میں وزیرداخلہ امت شاہ کا اعلان، حکومت جلد ’بھارت ٹیکسی‘ سروس شروع کرے گی، منافع ڈرائیوروں میں ہوگا تقسیم
مرکزی وزیر داخلہ نے زور دیا کہ اگر مویشی پروری، زراعت اور سہکاری نظام کو یکجا کیا جائے تو تعاون کے ذریعے خوشحالی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق یہی ماڈل دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔
PM Modi will launch Bihar’s Mukhyamantri Mahila Rojgar Yojana: وزیراعظم مودی’’وزیراعلیٰ مہیلا روزگار یوجنا‘‘ اسکیم کا کل کریں گے آغاز، بہار کی 75 لاکھ خواتین کو ملیں گے 10,000 روپے
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوگا افتتاح، اس نئی اسکیم کے تحت ریاست کے 11 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس کو فائدہ ہوگا، جس سے براہِ راست 1.4 کروڑ خواتین متاثر ہوں گی۔ یہ قدم بہار اسمبلی انتخابات سے محض دو ماہ قبل اٹھایا جا رہا ہے، جسے ریاستی سیاست میں ایک بڑا انتخابی اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔





