Urdu Conclave 2026

Emergency Anniversary

یہ کتاب آزاد ہندوستان کی سیاسی تاریخ کے ایک نہایت اہم اورمتنازع دوریعنی ایمرجنسی (1975–1977) کا تنقیدی جائزہ پیش کرتی ہے۔ کتاب میں آئینی اداروں، شہری آزادیوں، جمہوری طرزِ حکمرانی اورانسانی حقوق پرایمرجنسی کے اثرات کا تاریخی اورفکری تجزیہ کیا گیا ہے۔

 اس کتاب میں وزیراعظم مودی کے 25 جون 2024 کو ایمرجنسی کے سیاہ دنوں کو یاد کرتے ہوئے دیئے گئے بیان کا ذکرکیا گیا ہے۔

اس دور کی علامت بننے والا مقدمہ اے ڈی ایم جبل پور بمقابلہ شیوکانت شکلا (ہبیس کارپس کیس) تھا، جس میں سپریم کورٹ نے 4-1 کے فیصلے سے ایمرجنسی کے دوران ہبیس کارپس کے حق کو معطل رکھا، یہ کہتے ہوئے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق غیر فعال ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے لکھا کہ اقتدار پربنے رہنے کے لئے اس وقت کی کانگریس حکومت نے ہرجمہوری اصولوں کی خلاف ورزی کی اور ملک کو جیل خانہ بنا دیا۔

آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی نے 25 جون کی آدھی رات سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ ان کے اس فیصلے کی چوطرفہ مخالفت ہوئی۔ اپوزیشن کے لیڈران کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ کئی لیڈران گرفتاری کی وجہ سے چھپ گئے۔ شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی۔