Bharat Express

Eid Ul Fitr 2024 Date

دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد کے امام مولانا سیداحمد بخاری، فتح پوری مسجد کے امام مفتی مکرم احمد، مولانا خالد رشید فرنگی محلی، امارت شرعیہ بہار وجھارکھنڈ، مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند نے منگل (9 اپریل) کو کہا کہ شوال کا چاند نظرنہیں آیا ہے، اس لئے عیدالفطر 11 اپریل کو منائی جائے گی۔

اس بار ہندوستان میں 29 واں روزہ بروز منگل 9 اپریل کو مکمل ہو رہا ہے۔ اگر ہم دہلی کی بات کریں تو 9 اپریل کو نئے چاند کے بعد نئے چاند کی عمر تقریباً 19 گھنٹے ہوگی جب کہ اس کی اونچائی 9.6 ڈگری ہوگی۔سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ چاند کو کھلی آنکھوں سے دیکھنے کے لیے اس کی عمر 20 گھنٹے اور اس کی اونچائی 10 ڈگری ہونی چاہیے۔