Bharat Express DD Free Dish

Education Sector

5 جون کو کدم کواں تھانے میں معروف ماہر تعلیم فیصل خان جو ’خان سر‘ کے نام سے مہشور ہیں اور دو دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ان پر بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) کی دفعہ 109 (اکسانا یا معاونت کرنا) اور آرمس ایکٹ کی دفعات 25(9)، 27 اور 35 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اے ڈی ایم مایاشنکریادو نے اپنے خطاب میں تعلیم وتحقیق کے شعبے کی نمایاں ہستیوں کونوازے جانے کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کی تحریک ملتی ہے۔

مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند نے اسکولوں کے معیارکوبلند کرنے کے لئے ایک آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد اسکولوں کے منفرد اقدارپرمبنی تعلیمی نظام کواجاگرکرنا ہے، جوانہیں اخلاقی اوردینی اقدارکے لحاظ سے دیگراداروں سے ممتازبناتا ہے۔

ڈاکٹرسعید عالم کے تحریرکردہ اوران کی ہدایت میں پیش ہونے والے اس ڈرامے میں سرسید کا کردارمعروف صحافی ، اینکر، شاعر، مصنف اورکالم نگار تحسین منورادا کررہے ہیں۔

کیو ایس نے کہا، 'دہلی یونیورسٹی نے قومی سطح پر سب سے نمایاں بہتری کی ہے، 79 مقامات کی چھلانگ لگا کر 328 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔