ED Raids In Salim Dola Money Laundering Case: داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی سلیم ڈولا کے خلاف ای ڈی کا بڑا کریک ڈاؤن، ممبئی، سورت اور راجکوٹ سمیت 20 سے زائد مقامات پر چھاپے
انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی اور مبینہ بین الاقوامی منشیات اسمگلر سلیم اسماعیل ڈولا کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ممبئی، سورت، انکلیشور اور راجکوٹ سمیت مختلف شہروں میں 20 سے زائد مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے ہیں۔
ED Raids Across The Country: ای ڈی کی بڑی کارروائی، غیر ملکی ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے فنڈنگ کیس میں ملک بھر میں چھاپے، کروڑوں روپے برآمد
ای ڈی نے غیر ملکی ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے بھارت میں مبینہ غیر قانونی فنڈنگ کے ایک بڑے معاملے میں سخت کارروائی کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں چھاپے مارے ہیں۔ یہ کارروائی 18 اور 19 اپریل کو کی گئی، جس کے تحت مختلف ریاستوں میں واقع 6 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
ED Raids Maulana Shamsul Huda House: مولانا شمس الہدی خان پر ای ڈی کا شکنجہ، رہائش سمیت چار مقامات پر چھاپے، کروڑوں کے لین دین اور جائیدادوں کا انکشاف
اتر پردیش کے سنت کبیر نگر ضلع میں مولانا شمس الہدیٰ پر ای ڈی کی کارروائی تیز ہو گئی ہے۔ بدھ کے روز ای ڈی نے منی لانڈرنگ اور مالی بے ضابطگیوں کے ایک بڑے معاملے میں مولانا شمس الہدیٰ کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئے ان کی رہائش گاہ سمیت چار مختلف مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے۔ یہ کارروائی سنت کبیر نگر اور اعظم گڑھ میں واقع ان کے گھروں پر کی گئی۔
ED Raids youtuber Anurag Dwivedi: آن لائن سٹہ بنا مصیبت! ای ڈی کی چھاپے میں یوٹیوبر انوراگ دیویدی کی ڈیفینڈر اور بی ایم ڈبلیو زیڈ 4 ضبط
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آن لائن سٹے بازی اور منی لانڈرنگ کے کیس میں یوٹیوبر انوراگ دیویدی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اس کی لگژری گاڑیاں ضبط کر لیں اور 9 ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔
ED raids Al-Falah University’s residences and offices: لال قلعہ دھماکہ کیس میں فنڈنگ کا شبہ! ای ڈی کے چھاپے—الفلاح یونیورسٹی کے گھروں اور دفاتر کی تلاشی، بڑے ماڈیول سے روابط کا اندیشہ
لال قلعہ دھماکہ کیس معاملے میں الفلاح یونیورسٹی ای ڈی کے نشانے پر آگئی ہے۔ اوکھلا–جامعہ نگر سمیت 25 مقامات پر بیک وقت کارروائی، یونیورسٹی کے ٹرسٹیوں اور وابستہ افراد کے دفاتر و رہائش گاہوں کی تلاشی لی گئی۔





