PM Modi Thanks Citizens: مغربی ایشیا کے بحران کے دوران سونا نہ خریدنے اور ایندھن کی بچت کی اپیل پر عوام کے تعاون کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کا اظہار تشکر
وزیراعظم نے یاد دلایا کہ رواں سال مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے دوران انہوں نے عوام سے ورک فرام ہوم کو ترجیح دینے، ایندھن کی کھپت کم کرنے، ایک سال تک غیر ملکی سفر سے گریز کرنے، دیسی مصنوعات اپنانے، خوردنی تیل کے استعمال میں کمی، قدرتی کھیتی کو فروغ دینے اور سونے کی خریداری محدود کرنے کی اپیل کی تھی۔
India’s growth holds firm cloud global trade outlook: بھارتی معیشت مضبوط رفتار پر قائم، امریکی محصولات نے عالمی تجارتی منظرنامے پر بادل ڈال دیے— ایس بی آئی کیپیٹل مارکٹس
عالمی محصولات اور بھارتی معیشت کا استحکام، امریکی ریسیپروکل ٹیرف سے بھارتی برآمدات کو شدید دھچکا، مگر گھریلو کھپت اور حکومتی اخراجات معیشت کو سہارا دے رہے ہیں
India’s major textile commodities exports up: بھارت کی ٹیکسٹائل برآمدات میں جولائی 2025 میں 5.37 فیصد اضافہ، ریڈی میڈ ملبوسات، جوٹ، قالین اور ہینڈی کرافٹ کی مانگ سے شعبے کو تقویت
وزارت ٹیکسٹائل نے بتایا کہ یہ کارکردگی بھارت کی متنوع مصنوعات کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے، جن میں کپاس اور مصنوعی فائبر پر مبنی ٹیکسٹائلز سے لے کر روایتی ہینڈی کرافٹس اور ماحول دوست جوٹ مصنوعات شامل ہیں۔
Rajnath Singh targeted Trump: ’’سب کے باس تو ہم ہیں‘‘… وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز، کہا کوئی طاقت بھارت کو بڑی قوت بننے سے نہیں روک سکتی
پہلگام واقعہ کے بعد دشمن ملک یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ بھارت خاموش بیٹھ جائے گا، لیکن وزیر اعظم کا عزم تھا کہ ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے یہ طے کر لیا تھا کہ ہم کسی کا مذہب دیکھ کر نہیں بلکہ اس کے عمل کو دیکھ کر کارروائی کریں گے، اور ہم نے ایسا ہی کیا۔ آپریشن سندور کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا گیا کہ بھارت کسی کو چھیڑتا نہیں، لیکن اگر کوئی ہمیں چھیڑے تو ہم اسے چھوڑتے بھی نہیں۔





