Ankita Bhandari Murder: دشیانت گوتم کو گورنر بنائے جانے پر حیران ہوں، انکیتا بھنڈاری قتل کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک تقرری روکیں، راہل گاندھی کا صدر جمہوریہ کو خط
کانگریس لیڈر نے صدر دروپدی مرمو سے دشیانت گوتم کی تقرری پر دوبارہ غور کرنے کی اپیل کی، کہا کہ انکیتا کے والدین کی انصاف کی امید نہ ٹوٹنے دیں۔ راہل گاندھی نے والدین کو حراست میں لیے جانے پر بھی حکومت کو نشانہ بنایا۔
Ankita Bhandari Murder: انکیتا بھنڈاری کے والدین کو دہلی پولیس نے حراست میں لیا، راہل گاندھی اور ابھیجیت دیپکے نے سخت احتجاج اور ناراضگی کا کیا اظہار، ویڈیو وائرل
انکیتا بھنڈاری 19 سالہ لڑکی تھی، جو اتراکھنڈ میں رشی کیش کے قریب ایک ہوٹل میں استقبالیہ پر کام کرتی تھی۔ 18 ستمبر 2022 کو اس کا قتل کر دیا گیا تھا، جب کہ 24 ستمبر 2022 کو اس کی لاش چیلا نہر سے برآمد ہوئی تھی۔اس معاملے میں ریزورٹ کے مالک پُلکت آریہ، جو بی جے پی کے سابق لیڈر ونود آریہ کا بیٹا ہے، اور اس کے دو منیجر سوربھ بھاسکر اور انکت گپتا کو نچلی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔حال ہی میں اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ان تینوں کی ضمانت کی درخواستیں بھی مسترد کر دی تھیں۔
BJP Leader Dushyant Kumar Gautam: دہلی ہائی کورٹ نے دشینت گوتم کو دی عبوری راحت، سوشل میڈیا پوسٹ 24 گھنٹوں میں ہٹانے کا حکم
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری دشینت گوتم کی جانب سے دائر کی گئی ہتکِ عزت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے انہیں عبوری راحت فراہم کی ہے۔ عدالت نے واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر دشینت گوتم کے خلاف اپ لوڈ کی گئی تمام پوسٹ اور ویڈیوز کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔





