Bharat Express DD Free Dish

DTC buses

"پی ایم ای-ڈرائیو" اسکیم کے تحت مزید 2,800 نئی الیکٹرک بسوں کی خریداری کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے لیے کابینہ کی منظوری کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔آج کے پروگرام میں صرف نئی بسوں کا افتتاح ہی شامل نہیں بلکہ نند نگری میں ایک نئے وہیکل فٹنس سینٹر کا افتتاح اور ایک جدید بس ڈپو کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔

ایندھن کے بحران کے درمیان، دہلی حکومت نے پرائیویٹ اورآئی ٹی کمپنیوں کے لئے ہفتے میں 2 دن ورک فرام ہوم (گھرسے کام کرنا) سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے۔ دہلی میٹرو آج 18 مئی 2026 سے 24 اضافی ٹرپس چلائے گی۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے قیادت میں دہلی حکومت نے شمولیت اور حساس حکمرانی کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ حکومت نے ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں کے تمام روٹس میں ٹرانس جینڈر مسافروں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔

دہلی پولیس کو فون کرنے والے بس کنڈکٹر دیوان سنگھ نے بتایا کہ ہم نانگلوئی سے روانہ ہوئے تھے۔ جب 10-12 مسافر تلنگ پور کوٹلہ پر اترے تو ہم نے ان کی سیٹوں کے نیچے بم جیسی چیز دیکھی۔ ہم نے بس روکی اور باقی مسافروں کو نیچے اترنے کو کہا۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بس کی پچھلی سیٹ پر ایک جوڑا بیٹھا ہوا ہے۔ جس میں لڑکے کی گرل فرینڈ اس کی گود میں بیٹھی ہے۔ دونوں بس میں ایک دوسرے سے رومانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ہر بس کی طرح محلہ بس میں بھی ایک سیٹ معذور افراد کے لیے مختص کی جائے گی۔ سی سی ٹی وی کے علاوہ بسوں میں پینک بٹن، جی پی ایس اور وہیل چیئرز کے لیے آٹومیٹک سلائیڈ ٹیکنالوجی بھی ہوگی۔